گلوگارشہزاد رائے نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بنائی گئی ہے۔
گلوکار کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو میں کارٹونک خاندان کو دکھایا گیا ہے جو کورونا سے پریشان ہوکر گھر میں قید ہیں۔
بعد ازاں ویڈیو میں شہزاد رائے ماسک لگائے ہوئے سڑک پر موجود ایک بزرگ شخص کو بنا ہاتھ پکڑے سڑک پار کرواتے ہیں۔