Ali Zaidi-arynewspk 119

پی ٹی آیی علی زیدی کا کراچی کے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کیلئے عدالت جانے کا اعلان

0Shares

کراچی آمد پر ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے:
وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 160 ملی میٹر بارش ہوئی تھی، سرمایہ داروں نے کروڑوں روپے صفائی کے لیے چندہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں تھانٕے اور کچرا کنڈیاں سب بکتے ہیں، گزشتہ ہم نے نالے صاف کرائے تھے اس لیے سڑکوں پر کھڑا نہیں ہوا اور نالوں سے بہہ گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں این ڈی ایم اے بھیجنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم ایک مرتبہ کراچی صاف کر کے انہیں دیں گے، اللہ کرے یہ سنبھال لیں۔
علی زیدی نے صوبائی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کوئی حکومت نظر ہی نہیں آ رہی، کراچی کے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے لیے عدالت جاؤں گا اور ہم آئین کی دفعہ 140 اے کے تحت عدالت جا رہے ہیں تاکہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات کا مسئلہ حل ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں