PBC-ARYNEWSPK 117

پاکستان کرکٹ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جس میں دوہری شہریت کا معاملہ زیر غور نہیں آیا

0Shares

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا ویڈیو لنک کے زیر اجلاس ہوا جس میں دوہری شہریت پر غور نہیں ہوا۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق بورڈ میں تمام تقرریاں اور کام آئین کے مطابق ہیں، اجلاس میں سی ای او سیم خان نے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں پر بریفنگ دی ،
جاوید مرتضیٰ پی سی بی کے نئے چیف فنانشل آفیسر مقرر کردیے گئے، وہ تین اگست سے ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں کس کس کے پاس دوہری شہریت؟
ویڈیو لنک اجلاس برطانیہ میں موجود چیئرمین احسان مانی کی صدارت میں ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان بھی شریک تھے۔
وسیم خان نے بورڈ آف گورنرز کو ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
لندن میں بیٹھ کر پی سی بی چیئرمین نے گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا
اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 سالہ ملازمت کا تجربہ رکھنے والے جاوید مرتضیٰ کو چیف فنانشل آفیسر مقرر کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق جاوید مرتضیٰ ایک معروف فنانس پروفیشنل ہیں، احسان مانی نے جاوید مرتضیٰ کو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہا اور بتایا کہ جاوید مرتضیٰ کے تجربے سے بورڈ کو فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں