http://www.arynewspk.com/ 135

حج عازمین منی پہنچ گئے آج رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا

0Shares

حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا ہوگا، میدان عرفات میں سعودی عرب کے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے، عازمین منی پہنچ گئے خطبہ حج مسجد نمرہ میں دیا جائے گا۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا ہوگا، نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت سے خصوصی دعائیں مانگیں گے، حجاج کرام منیٰ سے مزدلفہ پہنچ کرمغرب اورعشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں قیام کریں گے۔

حج کے موقع پر کوروناوائرس سےبچاؤ کیلئےایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغیر اجازت حج مقامات میں داخل ہونے پر اب تک 244افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، بغیراجازت حج مقامات پرداخلے پر12 ذوالحج تک پابندی ہے، بغیراجازت نامہ مشاعر مقدسہ جانے پر 10ہزار ریال جرمانے کی سزا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں